مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

539

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) چارلی ہیبڈو میگزین فرانس کی جانب سے شان رسالتﷺ میں گستاخی کرنے، سوئیڈن میں قرآن پاک شہید کرنے اور ناروے میں اسلام مخالف ریلی کیخلاف دنیا بھر کی طرح ٹنڈوالہٰیار میں بھی علما کمیٹی ٹنڈوالہٰیار کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ شرکا ریلی گستاخ نبی کی ایک سزا سرتن سے جدا سر تن سے جدا پر عملدرآمد کرانے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔ فرانس ناروے سوئیڈن سے سفارتی سماجی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے جبکہ مساجد میں علماء کرام نے بھی جمعہ خطبہ کے دوران گستاخانہ عمل کی مذمت کی، اسلام امن کا درس دیتا ہے۔ ریلی سے مولانا نور محمد، مفتی ذوالفقار، حاجی شفیق مغل، مولانا شبیر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہہم نبی کریمﷺ، صحابہ کرام، اہل بیت اطہار کے غلام ہیں، ان مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ صحابہ کرامؓ اور اہل بیتؓ نے دین کی نشرو اشاعت، اسلام کی حفاظت کی خاطر ہر طرح کی قربانیاں پیش کیں۔ صحابہ کرامؓ، اہل بیتؓ کا تحفظ کرنا صرف علماء کرام کی ذمے داری نہیں بلکہ ہر مسلمان کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تحفظ صحابہ کرامؓ اور اہلبیتؓ کی خاطر گھروں سے نکلیں۔ گستاخ صحابہؓ کو یہ پیغام دیا جائے کہ صحابہ کرامؓ واہلبیتؓ کے غلام ابھی زندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا کو یہ پیغام دینے کی ضرورت ہے کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی اور شعائر اسلام کی توہین امت مسلمہ کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس شخصیات کی توہین انتشار کا بڑا سبب ہے، سدباب کے لیے حکومت کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس طرح کے خلفشار وانتشار کے باعث شام، اعراق، یمن، افغانستان اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور وطن عزیز میں بھی بڑی قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے۔