حکومت کا 1لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

166

اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے 1لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چینی درآمد کے لیے باقاعدہ
ٹینڈر بھی دے دیا ہے۔ پاکستان میں شوگر مافیا نے چینی اپنے گوداموں میں چھپا کر قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر رکھا ہے جو عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہے۔ عمران خان حکومت نے ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے اب باقاعدہ 1لاکھ میٹرک ٹن مزید چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے اس دفعہ یہ شرط بھی رکھی ہے کہ درآمدی چینی کی کوالٹی کا جائزہ لے کر ملک میں فروخت کی اجازت دی جائیگی۔ پاکستان میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ بے پناہ ہو چکا ہے جس کی تحقیقات کے ئے ایک انکوائری بھی کی گئی ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں چینی مافیا کے خلاف اعلیٰ پیمانے پر نیب حکام تحقیقات کرنے میں مصروف ہیں۔