حیدر آباد،حیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف درجنوں گوٹھوں میں آپریشن

105

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حسیکو نے سن مانجھند، کھانوٹ، بیگو خان میرجت، یوسف کھوسو، شورا گوٹھ، کھا ساء، سنگھار کھوسو، لونگ چاوڑو ودیگر درجنوں گوٹھوں میں آپریشن کرکے 750 سے زائد نادہندگان، 250 بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کرکے کئی سو میٹر تار قبضے
میں لیکر نذر آتش کردی جبکہ 113 صارفین کو جرمانہ کرکے ان سے 50 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں حیسکو افسران نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دیے گئے ریلیف کے علاوہ بل نہ جمع کروانے اور بچلی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ اس دوران مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں جامعہ سندھ، جامعہ لمس اور جامعہ مہران کو بھی بل جمع کروانے کیلیے نوٹس دیے گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حیسکو جامشورو کا عملہ 24 گھنٹے عوام کی خدمت کیلیے موجود ہے لیکن بجلی چوروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔