سندھ ہائی کورٹ کا لاپتا افراد کو فوری بازیاب کرانے کا حکم

361

کراچی (نمائندہ جسارت) سندھ ہائی کورٹ نے گمشدہ شہری مسلم اور سمیر قادری سمیت دیگر کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا‘ تفتیشی افسرکی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کیا۔عدالت میں لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں عدالت کو بتایا گیا کہ لاپتا شہری محمد سلیم اور اعجاز واپس آگئے ہیں ‘ واپس آنے والا شہری خود عدالت میں پیش ہوگیا اور بتایا کہ میں
13 ماہ لاپتا رہا معلوم نہیں کہاں رکھا گیا تھا‘ آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی تھی۔ جسٹس نذر اکبر کا کہنا تھا کہ کچھ بھی کرو لاپتا ہونے والے شہری واپس لاو‘ ہمیں اور کچھ نہیں سننا‘ ایک ماہ کا مزید وقت دے رہے ہیں‘ گمشدہ شہری واپس نہ آئے تو کارروائی ہوگی۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ لاپتا شہری کی بازیابی کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں‘ جے آئی ٹی بھی بنائی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کے معاملے پر جے آئی ٹی بنانے کا کیا جواز بنتا ہے؟ جے آئی ٹی تو ملزمان سے تحقیقات کے لیے بنائی جاتی ہے