سندھ ہائی کورٹ نے اسلام مخالف ویب سائٹس بند کرنے کا حکم دیدیا

132

کراچی (نمائندہ جسارت) سندھ ہائی کورٹ نے غیر اخلاقی، توہین آمیز اور اسلام مخالف مواد نشر کرنے والی ویب سائٹس کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے
پی ٹی اے سے گستاخانہ اور اسلام مخالف ویب سائٹس کے خلاف کی گئی کارروائی سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ پی ٹی اے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کی نشاندہی پر ایک ویب سائٹ فوری بلاک کردی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کا فوری ردعمل قابل تحسین ہے۔ پی ٹی اے وکیل کا کہنا تھا کہ گستاخانہ مواد کسی بھی مذہب کے خلاف ہو‘ فوری کارروائی کی جاتی ہے‘ شکایت کا طریقہ کار بھی موجود ہے۔