دوہری شہریت کی الیکشن سے متعلق اپیل پر فیصلہ محفوظ

187

لاہور (آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں دوہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ
دینے کا اقدام کیخلاف دائر درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے شہری نعیم الرحمن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی 13 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بیرون ممالک سے بھجواتے ہیں اور ملکی ترقی وخوشحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، درخواست گزار نے عدالت عالیہ کو آگاہ کیا کہ دوہری شہریت رکھنے والے افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دینا عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق 109 کو کالعدم قرار دے اورعدالت دوہری شہریت والوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے۔