۔ 12ستمبر 1983ء کو ہمارے 12کارکنان شہید کیے گئے‘بلاول

206

 

کراچی (نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت مفت میں نہیں ملی‘ پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان نے اس کی خاطر
جان کی قربانیاں دی ہیں اور آج بھی اس کی حفاظت کے لیے سیاسی انتقام کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے12 ستمبر 1983ء کو شہر خیرپور ناتھن شاہ میں جنرل ضیا کی آمرانہ حکومت کی جانب سے شہید کیے گئے 12 کارکنان کے یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں کیا۔ پارٹی چیئرمین نے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔