حاصل بزنجو کی سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب آج ہوگا

150

کوئٹہ(آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر میر حاصل بزنجو کی وفات سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب آج ہوگا ،اس سلسلے میں پولنگ بلوچستان اسمبلی ہال میں ہوگی ،نشست پر 4امیدواروںخالد بزنجو ،غوث اللہ ،ڈاکٹرمنیر اور محمد علی ہزارہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹرمیر حاصل خان بزنجو (مرحوم ) کی وفات سے خالی ہونے والی
نشست پر بلوچستان اسمبلی ہال میں آج پولنگ ہوگی ،پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی، الیکشن کمیشن کی جانب سے 12 ستمبر کو ہونے والے سینٹ کے 4 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی تھی ،نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے میر خالد بزنجو ،جمعیت علماء اسلام کی طرف سے میر غوث اللہ ،پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ڈاکٹر منیر بلوچ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی طرف سے محمد علی ہزارہ امیدوار ہیں ،حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر خالد بزنجو کو جمہوری وطن پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت حاصل ہے ۔