حیدرآباد:برساتی پانی میں ڈوبنے والے بچے کے اہلخانہ کا احتجاج

77

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)برساتی پانی میں ڈوب کر جاںبحق ہونے والے 8 سالہ بچے کے اہلخانہ اور جناح کالونی کے مکینوںکی احتجاجی ریلی ۔ مظاہرین نے ڈویژنل سیکرٹریٹ پہنچ کر مرکزی دروازے پر دھرنا دیا ۔ مظاہرین کی ضلعی انتظامیہ، واسا اور ایچ ڈی اے کیخلاف شدید نعرے بازی ۔ انہوںنے کہاکہ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کمسن بچہ بارش کے پانی میں
ڈوب گیا لیکن بے حس انتظامیہ حرکت میں آئی نہ کوئی نوٹس لیا۔ ستم تو یہ ہے کہ 2 ہفتے سے زائد گزرجانے کے باوجود تاحال بارش کا پانی نہیں نکالا جاسکا ۔ انہوںنے کہاکہ انتظامیہ کمسن بچے کی موت کا حساب دے اوراس کے قتل کا مقدمہ نااہل انتظامیہ کے ذمے داران کے خلاف درج کیاجائے ۔