حیدرآباد ایوان تجارت مجلس عاملہ کی خالی نشستوںکیلیے کاغذات نامزدگی وصول

215

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے سیکرٹری جنرل و ریٹرننگ آفیسر سید فخر عالم زیدی کے مطابق ایوان کی مجلس عاملہ کی12خالی نشستوں پر مقررہ مدت تک کارپوریٹ کلاس کی 6خالی نشستوں پر مظہر الحق ، فہد حسین شیخ ، سید یاسین علی ،شاہجہاں ، محمد اسماعیل ، محمد عارف اور ایسو سی ایٹ کلاس کی 6خالی نشستوں کے لیے عبد الفرید راجپوت ، محمد فیضان الٰہی ، اختیار احمد آرائیں ، محمد سلیم شیخ ، ذو الفقا ر علی چوہان اور سید یوسف میمن کے کاغذات نامزدگی
وصول ہوئے۔ 3رکنی الیکشن کمیشن نے جانچ پڑتال کے بعد تمام کاغذات نامزدگی درست قرار دیے۔ حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے دستور العمل کے مطابق مجلس عاملہ کی خالی نشستوں اور کاغذات نامزدگی کی تعداد یکساں ہونے کی بنا ء پر تمام امیدوار بلا مقابلہ مجلس عاملہ کے رکن منتخب ہو گئے ہیں ۔