جہانگیر ترین کی شوگر ملزکی تحقیقات کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

126

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی طرف سے شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو طلبی نوٹس اور تحقیقات کے خلاف درخواست پر سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے درخواست گزار کمپنی کو ہراساں کرنے اور طلبی کے نوٹس روکنے کے اپنے حکم امتناع میں بھی توسیع کر دی۔