تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے میں کسر نہیں چھوڑی گئی، سرور خان

290

ٹیکسلا (این این آئی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے میں کسر نہیں چھوڑی،ہمارے ملک میں ترک تعلیمی ادارے بھی سیاست کا نشانہ بنے،اپنے بیٹے اور بھتیجے کو بیرون ملک تعلیم کے لیے بھیجا،تعلیم و صحت کاروبار بنانے والے معاشرے کامیاب نہیں ہوتے۔ جمعہ کو وزیر ہوا بازی سرور خان نے ٹیکسلا جی ٹی روڈ پر نجی اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم دنیا دیگر قوموں سے پیچھے ہے،تعلیمی لحاظ سے سارک ممالک میں ہم پیچھے ہیں،ماضی میں تعلیم کبھی ہماری ترجیح نہیں رہی،تعلیمی اداروں میں سیاسی بھرتیاں اور تبادلے ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے میں کسر نہیں چھوڑی،ہمارے ملک میں ترک تعلیمی ادارے بھی سیاست کا نشانہ بنے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ تمام بچوں کا یکساں نصاب تعلیم ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ سے منظوری ہوئی کہ نہیں اس کا علم نہیں،اس وقت اخلاقی زبوں حالی بھی ایک چیلنج ہے۔ ہماری اخلاقیات روز بہ روز گر رہے ہیں اور غیر اخلاقی واقعات ہو رہے ہیں مگر لمحہ فکر ہے کہ کیسے ان کا مقابلہ کریں؟ایسے واقعات کو سن کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ سرور خان اور اسد قیصر نے تعلیم پر کھل کر بات کی، تعلیمی ادارے ہی نوجوان نسل کا کردار بنا سکتے ہیں، اللہ تعالیٰ محنت کرنے والوں کا ساتھ دیتا ہے،ٹیکسلا ماضی میں بھی تعلیمی شناخت رکھتا ہے،3 بار تعلیمی کمیشن کارکن رہ چکا ہوں،تعلیم کے ذریعے نئی نسل کو تیار کرنا ہے۔ رپورٹ توتیار ہوجاتی ہیںمگر عملی جامہ پہنا نامشکل ہوتا ہے،یکساں نصاب و نظام تعلیم بہت اچھا عنوان ہے،سرور خان اور اسد قیصر کو اس کو دیکھنا چاہیے ،قومی ڈھانچے میں وائرس اور رکاوٹ موجود ہے۔