ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور

221

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر ماہا شاہ خودکشی کیس میں پولیس کو ان کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی اجازت دے دی۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ عدالت کو قبر کشائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے،استغاثہ قانون کے مطابق کارروائی کرے‘ عدالت تفتیش میں مداخلت نہیں کر سکتی ہے۔ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کی درخواست پولیس نے دائرکی تھی۔