افغانستان: شادی کی تقریب میں د ھماکا‘4 افراد ہلاک ‘ 8 زخمی

127

کابل(اے پی پی)افغانستان کے مشرقی صوبہ خوست میں شادی کی تقریب میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان حیدر عادل نے بتایا کہ یہ بم دھماکا خوست شہر کے نواحی ساتار نامی گائوں میں شادی کی ایک تقریب کے دوران ہوا جو ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔کسی گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔