پنجاب ‘مختلف ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق

157

ساہیوال (خبرایجنسیاں) جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرالر نے ایک ہی خاندان کے3 مو ٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس سے تینوں مو قع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ٹرالر ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہو گیا، پولیس حکام نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا۔ مزید براں بہاولنگر کے علاقے تھانہ گھمنڈ پور کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے4 افراد جاں بحق اور بچہ شدید زخمی ہو گیا ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار منی بس کے موٹر سائیکل کو ٹکر مار نے کے باعث پیش آیا، زخمی بچے کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جاں بحق افراد کا تعلق منڈی صادق گنج سے ہے۔ بس ڈرئیوار موقع سے فرار ہو گیا ہے، تاہم پولیس نے بس اپنی تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں لیہ میںایم ایم روڈ شیل پمپ کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور3زخمی ہیں،۔زخمیوں اور جاں بحق افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال چوک اعظم منتقل کر دیا۔جاں بحق افرادٹی ڈی اے چوک اعظم کے رہائشی تھے۔