کورونا ‘مزید 5افراد جاں بحق‘اموات 6370تک پہنچ گئی

99

اسلام آباد (صباح نیوز) ملک بھر میں مہلک وبا کورونا وائرس سے مزید5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد6 ہزار370 ہوگئی۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد3لاکھ371 ہوگئی۔ این سی او سی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں548 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں97 ہزار 533، سندھ میں ایک لاکھ31 ہزار404، خیبر پختونخوا میں36 ہزار823، بلوچستان میں13ہزار282، گلگت بلتستان میں3 ہزار131، اسلام آباد میں15 ہزار832 جبکہ آزاد کشمیر میں2 ہزار366 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک28 لاکھ79 ہزار 655 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں29 ہزار534 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک2لاکھ88 ہزار206 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ535 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں2 ہزار214، سندھ میں2 ہزار439، پختونخوا میں ایک ہزار256، اسلام آباد میں178، بلوچستان میں145، گلگت بلتستان میں73 اور آزاد کشمیر میں65 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔