ملک میں صدارتی نظام نہیں چل سکتا، یوسف رضا گیلانی

266

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام نہیں چل سکتا، ملک کیلیے پارلیمانی نظام کے علاوہ دوسرا کوئی نظام سود مند نہیں، قائد اعظم محمد علی جناحؒ بھی پارلیمانی نظام کے حامی تھے، یہی ملک کیلیے بہتر ہے کیونکہ یہ نظام حکومت پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں انہوں نے قائم علی شاہ سے ان کے بڑے صاحبزادے سید مظفر علی شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہجو حکومت اپنے منشور پر عمل نہ کرسکے وہ ناکام حکومت کہلاتی ہے، تحریک انصاف کی حکومت اپنے ہی منشور پہ عمل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے موٹر وے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے۔