زیادتی کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

162

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہگینگ ریپ کے ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچائیں گے‘ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کا کیس جلد حل ہوگا‘پنجاب حکومت متاثرہ خاتون اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں‘ گھناؤنے واقعے میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ میں متاثرہ خاندان کو یقین دلاتا ہوں کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے ہوں گے اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس پہلے بھی ایسے افسوسناک واقعات میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاچکی ہے اور اب بھی یہ کیس ٹریس ہو گا اور ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔