مصر میں 24 اور 25 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان

312

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں الیکشن کمیشن نے 24 اور 25 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر لاشین ابراہیم نے پریس کانفرنس میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد اور اس کے طریقہ کار کا اعلان کیا، جس کے مطابق بیرون ملک مقیم مصری شہری 21 سے 23 اکتوبر تک پارلیمانی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ مصری ایوان نمایندگان کے گزشتہ انتخابات 2015ء میں منعقد ہوئے تھے،جس میں متنازع ہتھکنڈوں کے باعث صدر عبدالفتاح السیسی کے حامیوں کو برتری حاصل ہوئی تھی۔