برطانیہ اور جاپان کا بریگزٹ کے بعد سے متعلق تجارتی معاہدہ

146

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے جاپان کے ساتھ بریگزٹ کے بعد پہلا تجارتی معاہدہ طے کرنے پر اتفاق کرلیا۔ برطانوی بین الاقوامی تجارت کے ادارے کے مطابق ٹوکیو اور لندن حکومت کے مابین آزاد تجارتی معاہدہ کی مالیت 19.4ارب امریکی ڈالر بنتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ اور برطانوی سیکرٹری برائے تجارت نے جمعہ کے روز وڈیو کانفرنس کے دوران اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر اتفاق کیا۔