راکٹ حملے سے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نقصان

212

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نامعلوم افراد کے راکٹ حملہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مسلح افراد نے ہوائی اڈے پر 3کاتیوشا راکٹ داغے،جس سے کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور ائرپورٹ کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ عراق فوج کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ جنوب مغربی علاقے ابو غریب میں زیتون کے مقام سے 3راکٹ داغے گئے۔