جرمنی اور فرانس موریا کیمپ کے 400 مہاجر بچوں کو پناہ دینے پر رضامند

234

برلن؍ پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) یونانی جزیرے لیسبوس کے موریا پناہ گزیں میں آتشزدگی کے بعد برلن اور پیرس حکومت نے 400 بچوں کو اپنے ہاں پناہ دینے کا اعلان کردیا۔ جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے یورپی یونین کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ بھی مشترکہذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے در بدر ہونے والے بچوں کو ملک میں پناہ دیں۔ ہالینڈ کی جانب سے پہلے ہی آتش زدگی سے تباہ ہونے والے کیمپ کے 100 بچوں اور ان کے خاندانوں کو پناہ دینے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔