امیر کویت کی طبیعت بہترعلاج کا سلسلہ بدستور جاری

300

کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح علاج کے دوران روبصحت ہونے لگے۔ ان کے دفتر سے جاری بیان میں تمام متعلقہ اداروں کو خبردار کیا گیا کہ امیرکویت کی صحت کے حوالے سے معلومات اور خبروں کو بغیر تصدیق نہ پھیلا یا کریں۔ بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے بے بنیاد خبریں بھی پھیلائی گئیں، جس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔