لبنانی فوج نے اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرایا

116

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنانی فوج نے اسرائیلی فوج کا فوجی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کردیا۔ لبنانی فوج کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ صہیونی فوج کا ایک ڈرون طیارہ لبنان کی فضائی حدود کے اندر داخل ہوا اور اسے گرین لائن سے 200 میٹر دور فوجی کیمپ کے قریب عیتا کے مقام پر مار گرایا گیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان گرین لائن 7جون 2000ء کو اقوام متحدہ کی قائم میں کی گئی تھیں۔