آسیان تنظیم کا بحیرہ جنوبی چینمیں تحمل سے کام لینے پر زور

150

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے وزرائے خارجہ نے آن لائن اجلاس میں بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی پر تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بحیرہ جنوبی چین کے متنازع پانیوں پر امریکا اور چین میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ 10 ممالک کے وزرا نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، تاہم اس میں امریکا اور چین کا نام نہیں لیا گیا۔ بیان میں سمندر ی حدود کے تنازع اور خطے میں سنگین واقعات پر اظہار تشویش کیا گیا۔