سوڈان میں سیلاب سے ساڑھے 5لاکھ افراد متاثر

135

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان میں طوفانی بارش اور سیلاب سے 5 لاکھ افراد متاثر ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق شدید بارش کے باعث دریائے نیل میں پانی کی سطح میں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوااور 18صوبوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 5لاکھ 57ہزار 130ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں خرطوم، شمالی دارفور اور سنار شامل ہیں۔ ملک بھر میں طوفانی بارش کا سلسلہ جولائی کے اواخر سے جاری ہے اور اس دوران کئی بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔