نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 11 افراد جاں بحق

388

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں مسافر بردار کشتی کے ڈوبنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ نائیجیریا میں ہنگامی صورت حال سے متعلق ادارے کے سربراہ ا حاجی ابراہیم احمد نے بتایا کہ حادثہ منیا علاقے کے دریائے شیرورو میں پیش۔ ڈوبنے والی کشتی میں گنجایش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ حادثے میں 11 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ امدادی ٹیم کے اہل کاروں نے 3افراد کو ڈوبنے سے بچالیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ غوطہ خوروں کی مدد سے لاپتا ہونے والے دیگر مسافروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔