اسرائیلی حکام نے فلسطینی کا گھر مسمار کر دیا

127
مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپ ہورہی ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) إسرائیلی حکام نے لد شہر میں فلسطینی شہری کا مکان مسمار کر کے اس کے خاندان کو کھلے آسمان تلے بے یارومددگار چھوڑ دیا۔ کمال ابو سریحان نامی فلسطینی کے گھر کو گرانے کے لیے صہیونی حکا نے بغیر لائسنس تعمیر کا بہانہ بنا یا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی لد میں ایک فلسطینی کا گھر منہدم کیا گیا تھا۔ دوسری جانب یہود آبادکاروں نے جنین اور نابلس کی درمیانی سڑک پر فلسطینیوں پر حملہ کردیا۔ہومیش کی غیرقانونی یہودی بستی سے تعلق رکھنے والے آبادکاروں نے سڑک کے کنارے کھڑے ہوکر فلسطینی شہریوں کی کاروں پر پتھراؤ کیا اور خالی بوتلیں پھینکیں، جس سے 10 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔