آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن میرپور خاص ریجن کا مشاورتی اجلاس

124

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن میرپور خاص ریجن کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس ایسوسی ایشن کے ریجنل صدر فیصل خان زئی کے صدارت ہوا۔ اجلاس میں ڈویژن کے تمام ذمے داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں 15 ستمبر سے کھلنے والے تعلیمی اداروں کے لیے قوائد و ضوابط اور دیگر مسائل پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اور چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے ذمے داروں نے خصوصی شرکت کی اور بچوں کے لیے خصوصی اقدامات پر ایسوسی ایشن کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے نائب صدر عمر فاروق قریشی، غلام مصطفی بھگیو، مجتبیٰ لغاری، محمد مسعود عباس، ڈاکٹر غلام مصطفی آرائیں، اویس احمد ایڈووکیٹ، ثمر زیدی، نقیب خان، غلام نبی ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔ آخر میں ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے دعا کی گئی۔