توہین صحابہ قانون پر سختی سے عملدرآمد کروایاجائے،تنظیم تحفظ ختم نبوت

162

ٹنڈوآدم (پ ر) فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں ،شاہ محمودقریشی کا بیان کھلی منافقت ہے،قادیانیوں کو ناک میں نکیل ڈالی جائے، توہین صحابہ قانون پر سختی سے عملدرآمد کروایاجائے،تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے زیراہتمام ملک بھرمیں ’’یوم تحفظ ناموس رسالت وعظمت صحابہ ‘‘منایاگیا،جمعہ کے اجتماعات سے خطاب میں مفتی محمد طاہرمکی ،حافظ عبدالرحمن الحذیفی ،مولانا محفوظ الرحمن شمس،قاری کامران احمد ،قاری محمد عارف ،مولانا محمد نذر عثمانی،مفتی نافع مصطفی انڈھڑ،مفتی سعود افضل ہالیجوی،حافظ میراسامہ سموں اورحافط محمد ایمان سموںودیگر نے کہا ہے کہ فرانس میں ہمارے پاک پیغمبر کے توہین آمیزخاکے بنائے گئے اور شاہ محمود قریشی کا فقط مذمتی بیان آنا کھلی منافقت ہے جسے ہم یکسرمسترد کرتے ہیں ،فرانس سے فوراًسفارتی تعالقات ختم کیے جائیں ،اب تک کسی اسلامی ملک کا اس پر بیان نہ آنا افسوسناک ہے ،اوآئی سی اب ’’آئی سی یو‘‘میں پڑی ہے اسلامی ممالک کو اب میدان میں آنا ہوگا۔مفتی طاہرمکی نے کہا کہ قادیانیوں کو عمران نیازی حکومت نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جو قادیانیوں اور خودعمران خان کیلیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، قادیانیوں کو ناک میں نکیل ڈالی جائے انہیں مکمل آئین کا پابند بنایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور اسلام آبادمیں گستاخانہ رسول کیخلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ،توہین صحابہ کی روک تھام کیلیے جو قانون بنایاگیا ہے اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔