لسبیلہ ،کراچی سے چوری کی گئی موٹرسائیکل ساکران سے برآمد

164

لسبیلہ (نمائندہ جسارت)حب اورساکران پولیس کی کارروائی کراچی سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد ایک ملزم گرفتار مقدمہ درج۔ایس ایس پی لسبیلہ پرویز خان عمرانی کی ہدایت اور ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او ساکران نبی بخش رونجھو کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او ساکران نبی بخش رونجھو پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران گشت سرجانی تھانہ کراچی کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم احمد ولد محمد موسی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔