شکارپور، بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر نوجوان کا اقدام خودکشی، انچارج مددگار نے بچا لیا

126

شکارپور (نمائندہ جسارت) گھریلو پریشانی سے تنگ نوجوان کا بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش، 15 مدد گار انچارج گلشیر احمد سیٹھار نے بروقت پہنچ کر بچالیا۔ شکارپور میں نیو فوجداری تھانہ کی حدود میں گرڈ اسٹیشن کے علاقے میں 25 سالہ نوجوان عبدالقدیر ولد عبدالرشید سنجرانی نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کی، بروقت مقامی افراد نے 15 مددگار کو کال کی، 15 مددگار کے انچارج گلشیراحمد سیٹھار نے ٹیم سمیت پہنچ کر نوجوان کو کھمبے سے اتار کر بچالیا۔