جھڈو، الخدمت عارضی خیمہ بستی میں 60 خاندانوں میں راشن تقسیم

249

جھڈو (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن جھڈو کے تحت متاثرین سیلاب میں خیمے، کھانا، صاف پانی، واٹر کولر اور مچھر دانیوں کی تقسیم کے بعد اب خشک راشن کی فراہمی اور تقسیم کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نواحی علاقے دیہہ 264 میں قائم الخدمت عارضی خیمہ بستی میں 60 خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا۔ اس سلسلے میں الخدمت فائونڈیشن جھڈو کے صدر اظہر جمیل آرائیں اور ریلیف سرگرمیوں کے انچارج محسن قائم خانی نے بتایا کہ گزشتہ 14 روز سے 200 خاندانوں میں روزانہ کی بنیاد پر پکا پکایا کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔ 160 خاندانوں کو خیمے، 200 خاندانوں کو مچھر دانیاں اور 100 خاندانوں میں واٹر کولر تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کی کوشش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ متاثرین سیلاب تک خشک راشن پہنچائے، اپنی امدادی سرگرمیوں کے دائرے کو وسیع کرے، متاثرین کے لیے ریلیف سرگرمیاں ان کی بحالی تک جاری رہیں گی۔