لاڑکانہ، قتل اور منشیات کے مقدمات میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

143

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قتل اور منشیات کے مقدمات میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ رتو ڈیرو پولیس نے مقتول نادر جلباٹی قتل کیس کے تین مرکزی ملزمان انصار جلبانی، فرید جلبانی اور فرمان جلبانی کو کلاشنکوف، پستول، بندوق، گولیوں اور کارتوسوں سمیت، شہید الٰہی بخش سیال پولیس نے دوران چیکنگ لنک روڈ سے منشیات فروش امان اللہ عرف نانگ چانڈیو کو 5 کلو چرس سمیت، ہٹڑی غلام شاہ پولیس نے بھانو جتوئی لاڑو سے منشیات فروش اللہ داد ورسانی کو 4 کلو چرس سمیت اور سیہڑ پولیس نے دوران چیکنگ سونو واہ لاڑو سے ملزم خالق سیہڑ کو آدھا پاؤ چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔