جیکب آباد، چور حق باہو محلے میں ایک گھر سے 22 لاکھ روپے نقدی چوری کرکے فرار

113

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں ایک ماہ کے بعد چوری کی دوسری بڑی واردات، چور حق باہو محلے میں ایک گھر سے 22 لاکھ روپے نقدی چوری کرکے فرار۔ جیکب آباد کے ایئر پورٹ تھانے کی حدود حق باہو محلے میں محنت کش قذافی سومرو کے گھر سے نامعلوم چور 22 لاکھ نقدی چور کرکے فرار ہوگئے۔ اہلخانہ کے مطابق اے سی والے کمرے میں سورہے تھے، دوسرے کمرے میں چوروں نے داخل ہوکر الماری سے نقدی چرائی ہے، نقدی پلاٹ فروخت کرکے دوسرا گھر خریدنے کے لیے رکھی تھی، جس سے اب محروم ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک ماہ قبل آدم خان پنہور روڈ سے 85 لاکھ روپے نقدی چوری کی واردات ہوئی تھی، جس کے ملزمان بھی پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی ہے۔