ماں بیٹی نے بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے رہزن کوپکڑلیا

250

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر )بلدیہ ٹاؤن میں سنسان گلی میںخاتون کو ایک موٹر سائیکل سوار ملزم نے گلی میں روک کر پرس چھین لیا ،جس پر خاتون نے مزاحمت کی، آواز سن کر اس کی بیٹی بھی گھر سے باہر آگئی اور دونوں نے مل کر بہادری کا مظا ہرہ کرتے ہوئے ملزم کو پکڑکرٹھکائی لگادی۔خاتون بچے کوٹیوشن کے لیے چھوڑکرواپس آرہی تھی، گھر کے قریب پہنچی توملزم نے واردات کرڈالی، واقعے کی وڈیوسوشل میڈیاپرجاری ہوگئی ہے۔