وزیراعظم سے بے بی بابا گارمنٹس انڈسٹری کو تباہی سے بچانے کی اپیل

306

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن آف انڈسٹری ( نکاٹی) کے صدر نسیم اختر نے بچوں کے ملبوسات تیار کرنے والی پاکستان کی گارمنٹس انڈسٹری کو تباہی سے بچانے کے لیے وزیراعظم عمران خان سے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں کمی کی درخواست کرتے ہوئے بے بی بابا گارمنٹس کی درآمد پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے کہ تاکہ مقامی صنعت کو تحفظ فراہم کیا جاسکے اور لاکھوں ورکرز کو بے روزگار ہونے سے بچایا جاسکے۔نسیم اختر نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان بھر میں باالخصوص کراچی میں اعلیٰ معیار کے بچوں کے ملبوسات تیار کیے جاتے ہیں جس کا درآمدی ملبوسات سے کوئی مقابلہ نہیں تاہم بچوں کے ملبوسات کی درآمدی پر ڈیوٹی نہ ہونے کے برابر ہونے سے پاکستان کی بے بی بابا گارمنٹس انڈسٹری کو شدید مالی نقصانات کا سامنا ہے۔