پیٹیشن مافیا سے نجات دلائی جائے، راحیل ہارون

160

کراچی (اسٹاف رپورٹر )آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن چیئرمین راحیل ہاون نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ہماری پریس کانفرنس کا متن بلیک میلر مافیا کے خلاف جوکہ ایک پیٹیشن مافیا کے سربراہ محمود اختر نقوی ہے اس نے اور اس کے حواریوں نے بحریہ ٹائون کے بلڈرزُکو یہ بندہ یرغمال بنا یا ہوا ہے یہ متعدد لوگوں کو بلیک میل کر کے قبضے بھی کرتا ہے یہ پٹیشن دائر کر کے پروجیکٹ رکوا دیتے ہیں یہ پورا ایک مافیا ہے اس کی اس قدر غنڈا گردی ہے کہ جب کوئی پر وجیکٹ شروع ہوتا ہے تو یہ شخص مالک کے پاس جا کر کہتا کہ کیا مجھ سے اجازت لی ہے میں سوال کرتا ہوں آخر یہ کس حیثیت میں بات کرتا ہے مافیا لوگ بلڈرز کے پروجیکٹس کے خلاف پیٹیشن فائل کر دیتے ہیں جس سے پروجکٹ تعطل کا شکار ہو جاتا ہے یہ بلڈر کی بدنامی کا سبب بنتا ہے جس سے براہ رواست عام آدمی ہوتا ہے جس نے بکنگ کروائی ہوتی وہ بلڈر سے بد گمان ہوجاتا ہے اس شخص کو سیاسی لوگوں کی سپورٹ حاصل ہے۔