سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ لمیٹڈکامالی سال2020-21کا بجٹ منظور

73

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ لمیٹڈکامالی سال2020-21کا بجٹ منظور کر لیا گیا۔سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ لمیٹڈکا 422 واں بورڈ اجلاس سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈاکٹر نسیم الغنی سہتو کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں حالیہ بارشوں سے صنعتی علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا اورصنعت کاروں کو در پیش مسائل کے حل اور انفرااسٹریکچر کی جلد از جلد بحالی کے لیئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔