پیٹرول بم پھینک کر دکان جلانے والا ملزم جدیدٹیکنالوجی کی مددسے گرفتار

254

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر )مبینہ ٹاؤن پولیس نے مدعی ضیاء الرحمن کی دکان کو پیٹرول بوتل پھینک کر آگ لگانے والے ایک ملزم محمد طیب ولد شوکت کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق شکایت کنندہ ضیاء الرحمان کی دکان پر پیٹرول کی بوتل پھینک کر آگ لگانے کی کوشش کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد ایک اور ملزم کو گرفتار کیاہے۔