بین الصوبائی ای کراٹے کاتا ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کل منعقد ہوگی

185

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بین الصوبائی ای کراٹے کاتا ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کل ہوگی۔ آن لائن تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عارف حسن ہونگے۔ کامیاب کھلاڑیوں کو اسناد جبکہ ججز اور منتظمین کو تعریفی خطوط جاری کیے جائیں گے۔ شاہ محمد شان نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔