جونٹی رہوڈز سوئیڈن کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے

289

کراچی(اسٹاف رپورٹر )سابق جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز سوئیڈن کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ان کی فیملی مستقل طور پر یورپی ملک منتقل ہوجائے گی، رہوڈز اس وقت کنگز الیون پنجاب کے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے یواے ای میں موجود ہیں۔انھوں نے کہا کہ میرا سوئیڈش کرکٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ ہوا اور ڈیل بھی ہوچکی ہے۔