مصباح الحق کی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان سے ملاقات

162

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف سلیکٹر وہیڈ کوچ مصباح الحق کی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق کو صوبائی کوچز کی تعیناتی کے عمل سے آگاہ کیا، صوبائی کنٹریکٹ میں اے پلس کیٹیگری پانے والے دس کرکٹرز کی کارکردگی اور مستقبل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔مصباح الحق اور ندیم خان نے مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے چند اہم تجاویز پر غور کیا۔ دونوں نے ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں 3 گھنٹے تک جاری رہنے والی بات چیت میں پاکستان کرکٹ کے مختلف امور پر غور کیا۔یاد رہے گی ندیم خان کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ہیڈ کوچ اور صوبائی کوچز کے درمیان معاونت کیلیے کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا تھا۔