مختلف حادثات میں بچے سمیت 7 افراد جاں بحق،3 زخمی

176

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و دیگر واقعات میں بچے سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے۔ دیگرواقعات میں 3افراد زخمی ہوئے ، تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے کی حدود قائدآباد پل پر تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار شخص کو کچل ۔پولیس کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت عبدالحمید کے نام سے کرلی گئی، متوفی لانڈھی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔گڈاپ سٹی کے علاقے سپرہائی وے لکی چڑھائی پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو روند ڈالا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت 20سالہ احمد علی ولد عبدالغنی اور زخمی کی شناخت 20سالہ فیض محمد کے نام سے کر لی گئی۔ گڈاپ سٹی کے ہی علاقہ سپرہائی وے بقائی ٹول پلازا کے قریب تیز رفتاررکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا ،جس کے نتیجے میں 14سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش بقائی اسپتال پہنچائی گئی جہاں متوفی کی شناخت شکیل کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق متوفی کے ورثا بغیر پولیس کارروائی کے لاش اپنے ساتھ لے گئے۔مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹائون 4-F بجلی نگر میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکر 08 سالہ بچہ مبشر ولد رفیق جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کارروائی کے بعد ورثا کے سپر د کر دیاگیا ۔ادھر لکی چڑھائی ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا ۔اورنگی ٹائون تھانے کی حدود اورنگی ٹائون نمبر 1 میٹرو سنیما کے سامنے واقع الیکٹرونکس مارکیٹ میں ایک خالی دکان سے تعفن اٹھنے پر دکانداروں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دکان کا شٹر اٹھانے پر 35سالہ شخص کی پانچ روز پرانی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے عباسی اسپتال بعدازاں قانونی کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کردیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا۔ لانڈھی بچہ جیل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 22سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم تاحال متوفی کی شناخت نہ ہوسکی ،سعیدآباد میںگھر کی بالکونی سے گرکر30سالہ راشد ولد صادق نامی شخص جاںبحق ہوگیا۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے حیدری اپارٹمنٹ میں ایک شخص نے گلے پر تیز دھار چھری پھیر کر خودکشی کرنے کی کوشش جس کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔