جماعت اسلامی ہرآفت میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، فاروق نعمت اللہ

181

کراچی (پ ر)ہمارا دین ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کرنے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ ریلیف اور خدمت کے کاموں میں جماعت اسلامی کا نام نمایاں ہے اور جماعت اسلامی ہی ہر مشکل میں ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے چاہے وہ عالمی وبا کورونا وائرس ہو یا بارشوں کی تباہی کی صورت ۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی فاروق نعمت اللہ نے علاقہ لیاقت آباد ڈاکخانہ میں تقسیم اسناد برائے مہم چرم قربانی اور کورونا مہم میں خدمات انجام دینے والے الخدمت کے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر ضلع نے ورکروں کو ریلیف کے کاموں میں بہترین کارکردگی پر انعامات تقسیم کیے ۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت نے پہلے بھی معاشرے کی پسماندہ طبقوں کی خدمت کی اور آئندہ بھی کرتی رہے گی کارکنان عوامی خدمت کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔ اس موقع پر ناظم علاقہ لیاقت آباد ڈاکخانہ شہاب الدین بھی موجود تھے۔