اسکریپ کی آڑ میں اسٹیل شیٹوں کی کلیئرنس ناکام

127

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے اسٹیل اسکریپ کی آڑمیں اسٹیل شیٹ سیکنڈری کوالٹی کی کلیئرنس کو ناکام بناتے ہوئے کھیپ کی کلیئرنس روک دی ہے۔ کلیئرنگ ایجنٹ نے قومی خزانے کو 50لاکھ 11ہزار مالیت کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔ ذرائع کے مطابق میسرزایم نظیرایم رحیم اینڈکمپنی کی جانب سے ایک کروڑ76 لاکھ 39ہزارمالیت کے اسٹین لیس اسٹیل اسٹرپ سیکنڈری کوالٹی کے تین کنٹینردرآمدکیے جیسے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرکروانے کی کوشش کی گئی۔ لوہے اوراسٹیل کی شیٹوںکو اسکریپ ظاہرکرکے قومی خزانے کو50لاکھ11ہزار روپے کانقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔