حکومت کا ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

132

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے1لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چینی درآمد کے لیے باقاعدہ ٹینڈر بھی دے دیا ہے۔ پاکستان میں شوگر مافیا نے چینی اپنے گوداموں میں چھپا کر قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر رکھا ہے جو عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہے۔ حکومت نے اس بار یہ شرط بھی رکھی ہے کہ درآمدی چینی کی کوالٹی کا جائزہ لے کر ملک میں فروخت کی اجازت دی جائے گی۔پاکستان میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ بے پناہ ہو چکا ہے جس کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری بھی کی گئی ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں چینی مافیا کے خلاف اعلیٰ پیمانے پر نیب حکام تحقیقات کرنے میں مصروف ہیں۔عمران خان دور میں صوبائی حکومتوں نے سبسڈی کے نام پر شوگر مل مالکان کو اربوں روپے ادائیگی کی ہے جس پر تحقیقات جاری ہیں ۔