انگریزی اخبار کے صحافی کو گرفتار کرلیا گیا

196

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام نبی میمن نے ڈان کو تصدیق کی کہ روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون کے صحافی بلال فاروقی کو ڈیفنس پولیس کے انویسٹی گیشن افسر نے جمعہ کی شام گرفتار کیا ہے۔غلام نبی میمن نے کہا کہ 9 ستمبر 2020 ء کو پی ایس ڈیفنس کی پاکستان پینل کوڈ کے تحت درج ایف آئی آر میں بلال فاروقی مطلوب تھے۔اس سے قبل ایک سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ ایک شہری کی شکایت پر بلال فاروقی کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 500 اور 505 اور پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی دفعہ 11 اور 12 کے تحت ایف آئی درج کی گئی تھی۔ایکسپریس ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق بلال فاروقی اخبار کے نیوز ایڈیٹر ہیں۔