خواتین سے زیادتی کے قانون میں ترمیم کیس‘ سماعت 6 نومبر تک ملتوی

301

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے خواتین پر جنسی تشدد اور زیادتی کے قانون میں ترمیم کے لیے درخواست کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ن لیگی ایم این اے شائستہ پرویز ملک کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین کی جانب سے جواب داخل کرایا گیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت زیادتی کیس کے ملزمان کے خلاف سخت قانون سازی کا حکم دے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بنائے گئے قانون میں ترمیم کا حکم دیا جائے۔