لاہور موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ، نواز شریف کی شدید مذمت

126

لندن (صباح نیوز) مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بیٹی کے ساتھ اس قیامت پر دل چھلنی ہوگیا ہے۔ یہ دراصل معاشرے اور پوری ریاست کی بے حرمتی کا سانحہ ہے، انصاف کی فراہمی تک پورا نظام حکومت معصوم بچوں اور بے گناہ ماں کے سامنے مجرم رہے گا، مجرموں کو جلد گرفتار کرکے سخت ترین سزا دلوائی جائے۔